انٹرٹینمنٹ

مشہور بالی ووڈ اداکارہ نیلم نے بتائی طلاق کے پیچھے کی وجہہ

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نے اپنے پہلے شوہر رشی سیٹھیا سے علاحدگی کی وجوہات کا سر عام انکشاف کیا۔ نیلم جو کہ Netflix کے مقبول شو "Fabulous Lives of Bollywood Wives” میں پہلی بار نظر آئیں انھوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں کو شیئر کیا۔

 

شو کے حالیہ سیزن میں نیلم نے بتایا کہ رشی سیٹھیا سے طلاق لینے کا فیصلہ کیوں کیا۔ رشی ایک مشہور تاجر ہیں اور نیلم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ رشی کے ساتھ شادی کے بعد بیرون ملک گئیں تو ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ رشی نے ان سے ہندوستانی لباس پہننے، نان ویج کھانے اور شراب پینے سے پرہیز کرنے کا کہا۔ نیلم نے مزید کہا کہ انہیں اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے بھی کہا گیا، اور انہوں نے اس پر عمل کیا، جیسا کہ بہت سے لوگ کرتے ہیں۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ نیلم اور گووندہ کی جوڑی نے بالی ووڈ میں اپنی خاص پہچان بنائی تھی، اور نیلم کی کہانی نے ایک نئی روشنی میں شائقین کے سامنے ان کے ماضی کو پیش کیا ہے۔ اس انکشاف نے شو کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button