نیشنل

کرناٹک مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈرس نےایشورپا کے اذاں سے متعلق گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی

رائچور:کرناٹک کےرائچورمیں مجلس اتحادالمسلمین کےلیڈروں نےاذان سےمتعلق بی جےپی لیڈراورسابق وزیرایشورپاکےمتنازعہ بیان کی شدیدمذمت کی ہے۔ ایم آئی ایم لیڈر شاہین رضااورشبیراحمدہودڑگی نے رائچورمیں میڈیاکےنمائندوں سے بات کی۔

اس موقع پرانہوں نےکہاکہ ملک میں جب جب انتخابات آتےہیں بی جےپی کو مندر، مسجد، اذان، حجاب،حلال جسے معاملات یاد آتے ہیں۔انہوں نےبتایاکہ بی جےپی لیڈروں پرترقیاتی کاموں میں چالیس فیصدکمیشن لینےکاالزام ہے۔ اس معاملے میں ایشورپاکانام بھی شامل ہیں۔ انہوں نےکہاکرناٹک میں عنقریب ہونےوالےااسمبلی انتخابات میں شکست کےخوف سےبی جے پی لیڈربوکلاہٹ کاشکار ہوچکےہیں۔ اور اب بھڑکاو بیانات کےذریعےسیاسی فائدہ حاصل کرنےکی سازش کررہےہیں۔ شاہین رضااورشبیراحمدنے بی جےپی لیڈروں کےبھڑکاوبیانات کویکسرنظراندازکرنے کی ملت اسلامیہ اورسیکولرعوام سےاپیل کی۔

ایم آئی ایم کے لیڈروں نےبھڑکاوبیانات دینےوالےلیڈروں کےخلاف سخت کاروائی کرنےکاالیکشن کمیشن اوربی جےپی ہائی کمان سےمطالبہ کیا۔انہوں اس سلسلے میں حکومت کوایک میمورنڈم روانہ کرنےکابھی یقین دلایا۔ اس موقع پرمحمدعدنان چودھری،سیدرشید،شہباز،تنویر،سیداسمعیل،محمدحنیف،آفتاب،حسین باشاہ،مونو،شاہ رخ کے علاوہ دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button