جرائم و حادثات

نو بیاہتا دلہے نے دلہن اوراس کی ماں کا بے دردی سے کردیا قتل۔ کرنول میں دل دہلادینے والی واردات

کرنول: شادی کے دو ہفتہ بعد ہی ایک داماد نے اپنی بیوی، ساس اورسسر پر خنجر سے حملہ کردیا۔ حملہ میں بیوی اورساس کی موت ہوگئی۔ حیدرآباد کے ایک بینک میں برسرخدمت شراون کی شادی دو ہفتہ قبل ریاست آندھراپردیش کے کرنول سے تعلق رکھنے والی رکمنی سے ہوئی تھی، شادی کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہوگئے، منگل کے دن داماد شراون اپنے سسرالی مکان کرنول، سبا لکشمی نگرپہنچا۔ اس نے اپنی بیوی رکمنی، ساس رمادیوی اورسسرپرخنجرسے حملہ کردیا۔ حملہ میں رکمنی اوررمادیوی کی موت ہوگئی جبکہ اس کا سسر زخمی ہے اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button