تلنگانہ
سڑک حادثہ میں باپ کی موت – غم کا پہاڑ لئے بیٹے نے لکھا دسویں کا امتحان

تلنگانہ کے میدک ضلع کے شیوامپیٹ علاقے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ پام بنڈہ گاؤں کے رہائشی 54سالہ ناگارراجو جمعہ کی رات ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے، جبکہ اگلے دن صبح یعنی ہفتہ کو ان کے بیٹے دھنوش کو دسویں جماعت کے امتحان دینے تھے۔
والد کی اچانک موت نے پورے خاندان کو غم کی گہرائیوں میں ڈبو دیا۔ لیکن دھنوش نے اپنے دل میں چھپائے غم کے ساتھ حوصلہ پیدا کیا اور خاندان، رشتہ داروں اور گاؤں والوں کی ترغیب سے امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔
دھنوش امتحان مرکز پہنچا، آنکھوں میں آنسو اور دل میں دکھ لیے، امتحان مکمل کیا۔ امتحان دینے کے بعد واپس آ کر اس نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی۔



