تلنگانہ میں 25 جنوری 2027 سے شروع ہوگی گھر گھر مردم شماری
تلنگانہ حکومت نے مردم شماری 2027 کے انعقاد کے لیے شیڈول کو قطعیت دیتے ہوئے جی او ایم ایس نمبر 155 جاری کردیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ریاست میں 25 جنوری 2027 سے گھر گھر جاکر مردم شماری کا عمل شروع کیا جائے گا،
جو 28 فروری تک جاری رہے گا۔ اس مرتبہ عوام کو روایتی سروے سے قبل خود اپنی تفصیلات آن لائن درج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے، جس کے لیے 10 جنوری سے 24 جنوری تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں آخری مردم شماری 2011 میں انجام دی گئی تھی۔ 2021 میں ہونے والی مردم شماری کورونا وبا کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ تقریباً 16 سال کے وقفے کے بعد ہونے والی مردم شماری سے ملک اور ریاست تلنگانہ کی آبادی، سماجی ڈھانچے اور ترقیاتی ضروریات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار دستیاب ہوں گے
مردم شماری کا یہ دوسرا مرحلہ ہوگا، جس میں آبادی سے متعلق تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ اس سے قبل پہلے مرحلے کے تحت مکانات کی فہرست سازی اور رہائشی سہولتوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کا عمل انجام دیا جاچکا ہے۔
تلنگانہ میں یہ مرحلہ 26 اپریل سے 10 مئی 2026 تک خود اندراج اور 11 مئی سے 9 جون 2026 تک گھر گھر سروے کے ذریعہ مکمل کیا گیا تھا




