تلنگانہ

دیوالی کے پٹاخوں سے حیدرآباد میں 48 افراد زخمی – 10 ہاسپٹل میں شریک، ایک کی حالت تشویشناک

حیدرآباد شہر میں دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کے دوران پیش آئے مختلف حادثات میں 48 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی بڑی تعداد مہیدی پٹنم میں واقع سرورجنی دیوی آئی ہاسپٹل پہنچ گئی،

 

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہاسپٹل کے آر ایم او ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق 9 نومبر کی صبح 6 بجے تک پٹاخوں سے زخمی ہونے والے 48 افراد رجوع ہوئے۔ ان میں 38 افراد کو بیرونی مریضوں کی حیثیت سے علاج فراہم کیا گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو داخل کرتے ہوئے زیر علاج رکھا گیا ہے۔

 

ہاسپٹل سے رجوع ہونے والے افراد میں سے 6 کی آنکھوں میں شدید چوٹیں آنے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرلیا۔ ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق ان میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہاسپٹل میں داخل چھ زخمیوں میں چار بچے اور دو دیگر افراد شامل ہیں، جن میں ایک بالغ شخص ہے

 

۔معمولی زخموں کے ساتھ ہاسپٹل پہنچنے والے دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضروری ادویات تجویز کی گئیں اور مزید طبی معائنے کے لیے دوبارہ ہاسپٹل آنے کا مشورہ دے کر روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button