جرائم و حادثات

جلتا ہوا پٹاخہ پھینکنے پر اعتراض حیدرآباد میں 3 نوجوانوں پر خنجر سے حملہ

حیدرآباد: گاندھی بھون پٹیل نگر کے قریب تقریباً 15 تا 20 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے تین نوجوانوں پر چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

حملے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔متاثرین کے ارکان خاندان کے مطابق اتوار کی رات گاندھی بھون کے قریب جلتا ہوا پٹاخہ لڑکے پر پھینکنے پر اعتراض کے بعد اچانک تقریباً 15 تا 20 افراد نے حملہ کردیا۔ خنجر سے کئے گئے اس حملہ میں شیخ وحید، عمران اور شہباز زخمی ہوگئے۔

 

حملے میں شدید زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ان کے ارکان خاندان نے فوری طور پر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا حملہ آوروں میں سلمان ارباز غوث اور دیگر شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پرانی مخاصمت کے پیش نظر کل

 

معمولی بات کو بہانہ بنا کر حملہ کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس مقام واقعہ پہنچ گئی اور کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button