جرائم و حادثات

درندہ صفت خاتون نے اپنے شیر خوار بیٹے کا قتل کردیا ۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں غیر انسانی واقعہ

سدی پیٹ ۔ ضلع سدّی پیٹ کے اپنا پلی گاؤں میں دل دہلا دینے والے واقعہ رونما ہوا جس میں ایک خاتون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو قتل کر کے اغوا کی جھوٹی شکایت کی

 

۔ پولیس کے مطابق دوبّاک منڈل کے اس گاؤں میں رہنے والی کویتا نے جمعرات کی صبح دوبّاک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ گزشتہ رات دو نامعلوم افراد نے اس کے بچے کو اغواء کر لیا۔ کویتا نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اس کے قریب پہنچے اور اسے باتوں میں اُلجھا کر بچے کو لے کر فرار ہو گئے۔

 

تاہم پولیس کی تفتیش کے دوران کویتا نے اقبالِ جرم کر لیا کہ اس نے اغواء کی کہانی بنائی ہے دراصل اس نے اپنے بیٹے کو گاؤں کے مضافات میں ایک کنویں میں پھینک دیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی نعش کو کنویں سے برآمد کیا۔ پولیس نے کویتا کو حراست میں لے کر سدّی پیٹ ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

 

پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کی وجہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازعات ہو سکتے ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button