انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان کی فلم "کنگ” کا پہلا گانا ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم کنگ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ہدایت کار سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم
’کنگ‘ ایک اسپائی ایکشن فلم ہے۔ ’پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند کی جوڑی ایک بار پھر اس فلم کے ذریعے شائقین کے سامنے آ رہی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، ابھیشیک بچن اور دیگر اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم کی ہیروئن ہیں۔
یہ فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس موقع پر فلم کے بنانے والوں نے فلم کا پہلا گانا ’تو مل جائے‘ریلیز کر دیا ہے۔



