جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں ڈاکٹر قطب الدین ابو شجاع کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب "حیاتِ انقلاب” کی شاندار پیمانے پر رسم اجرائی

نارائن پیٹ میں ڈاکٹر قطب الدین ابو شجاع کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب "حیاتِ انقلاب” کی شاندار پیمانے پر رسم اجرائی

 

نارائن پیٹ: 12 مئی ( پریس نوٹ )آدمی اور شخصیت کی پہچان، اس کے اخلاق وکردار اور اس کے کارناموں سے ہوتی ہے اور کسی بھی شخص کی کارکردگی، اس کے نمایاں کارنامے اس کو زندہ جاوید بنا دییتے ہیں اور وہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی مشعل راہ ہوتا ہے، نارائن پیٹھ کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی عظیم انقلابی شخصیت جناب ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع حالمقیم امریکہ کے انقلابی ومثالی کارناموں، اور ان کی ملی دینی تعلیمی وسماجی خدمات پر ممتاز وجواں سال عالم دین مولانا مفتی سید آصف الدین صاحب ندوی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف عربک حیدرآباد کی تحریر کردہ کتاب "حیات انقلاب ” کا اردو بھون نارائن پیٹھ میں منعقدہ ایک پر اثر تقریب میں رسم اجرائ کے موقع پر شریک علماء کرام، معززین ودانشوروں نے ان خیالات کا اظہار کیا،

 

اس تقریب کی صدارت سید شاہ غیاث الدین صاحب قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ تقی بابا رحمہ اللہ، نے فرمائ، جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا حافظ عبد القوی حسامی، مولانا عبد العلیم کوثر قاسمی جناب الحاج محمد شرف الدین صاحب صدر لبیک حج سوسائٹی حیدرآباد، جناب محترم الحاج شیخ سراج الدین صاحب وڈوان جماعت اسلامی محبوب نگر ودیگر نے جناب قطب الدین صاحب کی شخصیت کو ہمہ گیر وانقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے زندگی کے حالات کو قلمبند کرنا یہ ایک بڑا مثبت وتعمیری اقدام ہے اور اس کے لئے مفتی سید آصف الدین صاحب ندوی قابل مبارکباد ہیں کہ کتاب کی شکل میں نئی نسلوں کے لئے ایک بہترین تحفہ واثاثہ عطا کیا ہے

 

اس موقع پر نارائن پیٹ کے عازمین حج جناب محمد عظیم مڑکی’ طاہر پاشاہ چاند’ معین الدین سنڈکے’ عبدالرحمن چاند’ محمد نظام الدین مسعودی کو نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام تہنیت پیش کی گئی۔ رحمان کے مہمان’, حج و عمرہ کی خصوصی دعائیں’ بطورِ تحفہ دی گئیں. اس تقریب میں الحاج محمد نواز موسی صدر مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد ‘ سید مصطفی قادری جانشین سجادہ ‘ امیر الدین ایڈوکیٹ صدر حج سوسائٹی’ عبدالقادر میسوری’ محمد تقی چاند’ مجاہد صدیقی’ محمد اعجاز حسین’ محمد تقی چاند پیر’ محمد کاظم حسین’ حافظ عبد الروف’ حافظ محمد حسین’ معین الدین ٹنگسال’ ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی کارروائی عبدالقدیر سنڈکے نے چلائی۔ مولانا عبد القوی حسامی نے دعا کی۔ حافظ محمد تقی انچارج نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button