جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نظام آباد کے احکامات پر صحافیوں کے بچوں کو 75% فیصد فیس میں رعایت  صحافیوں کی جانب سے اظہار تشکر 

ضلع کلکٹر نظام آباد کے احکامات پر صحافیوں کے بچوں کو 75% فیصد فیس میں رعایت

صحافیوں کی جانب سے اظہار تشکر

نظام آباد:23/ ستمبر (آردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر پی اشوک نے سرکولر جاری کرتے ہوئے نظام آباد میں واقع تمام خانگی و مسلمہ تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے زیر تعلیم بچوں کیلئے سال 2026-27 اسکول فیس میں 75% فیصد رعایت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ان احکامات کی کاپی تمام خانگی اسکولوں کے اداروں کے سکریٹری، کرسپانڈنٹ بشمول منڈل ایجوکیشن آفیسر، نظام آباد پریس کلب، ضلع کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نظام آباد پریس کلب کی جانب سے ریاستی پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر یوگتیارانا کے نظام آباد دورہ کے موقع پر صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت میں کے ضمن میں نمائندگی کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی بودھن و سابق وزیر سدرشن ریڈی سے بھی پریس کلب نظام آباد کی جانب سے اس خصوص میں نمائندگی کی گئی۔ صحافیوں کے بچوں کو اسکول فیس میں خصوصی رعایت فراہم کرنے پر ضلع کے صحافیوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ صحافیوں نے ڈاکٹر یوگیتا رانا، ضلع کلکٹر، رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی، ڈی ای او نظام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں جناب اشفاق احمد خان پاپا خان ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمز نے رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی اور پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button