ہیلت

گولکنڈہ میں مفت ایک روزہ ہیلت کیمپ

گولکنڈہ میں مفت ایک روزہیلتھ کیمپ

حیدرآباد(راست) الخیر سوسائٹی گولکنڈہ کے زیرِ اہتمام و مسلم جنرل ہاسپٹل، ٹولی چوکی اشتراک سے مفت ایک روزہ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ ہفتہ،26 ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک الخیر کمپلیکس، بڑا بازار، گولکنڈہ، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ کیمپ کے دوران مفت ڈاکٹر سے مشاورت، اہم جسمانی علامات (Vitals) کی جانچ، بلڈ شوگر ٹسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جائے گی۔ ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر قیصر اقبال(کنسلٹنٹ فیملی فزیشن)،ڈاکٹرحمیرہ نوشین(کنسلٹنٹ جنرل میڈیسن)، ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر مبین سلطانہ(کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ) مریضوں کا معائنہ اور طبی مشاورت فراہم کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے 77318441591 اور 9100566323 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button