ہریانہ: نتائج اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کی شکایت۔ کانگریس الیکشن کمیشن سے رجوع

نئی دہلی: ریاست ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ رجحانات میں بی جے پی بہت آگے دکھائی دے رہی ہے اور کانگریس پیچھے ہے۔ کانگریس لیڈرس نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر ڈیٹا نہیں دکھا رہا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل سائٹ پر لکھا کیا بی جے پی پرانے اور گمراہ کن رجحانات کو شیئر کرکے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے؟ انھوں نے لکھا کہ لوک سبھا انتخابات کی طرح ہریانہ میں ہم دوبارہ ECI کی ویب سائٹ پر تازہ ترین رجحانات کو اپ لوڈ کرنے میں سست روی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ کیا بی جے پی پرانے اور گمراہ کن رجحانات کو شیئر کرکے انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی مثال دیتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ
ہمیں جو معلومات مل رہی ہیں اس کے مطابق وہ 12ویں راؤنڈ کے بعد آگے چل رہی ہیں لیکن ای سی کی ویب سائٹ پر انہیں بہت پیچھے دکھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔