نیشنل

نفرت انگیز تقریر معاملہ اعظم خان کو ملی بڑی راحت۔ اسی کیس میں سزا کے بعد گئی تھی اسمبلی کی رکنیت منسوخ

لکھنؤ: ریاست اترپردیش رام پور کے سابق رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کو عدالت سے بہت بڑی راحت ملی ہے۔ رام پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ واضح رہے کہ اسی معاملہ میں سزا کے سبب ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔

رام پور کی زیریں عدالت نے انہیں اسی معاملے میں اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اب ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔ زیریں عدالت نے گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ایس پی لیڈر کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد اعظم خان کے وکیل ونود شرما نے کہا کہ ہمیں عدالت نے بری کر دیا ہے۔ نفرت انگیز تقریر کے جس معاملہ میں ہمیں سزا سنائی گئی تھی اب عدالت نے اس معاملہ میں ہمیں بے قصور قرار دیا ہے۔ تاہم گزشتہ سال اس معاملے میں تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد ایس پی لیڈر کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد رام پور میں ضمنی انتخاب ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button