این آر آئی

حیدرآبادی‌ شخصیت مرزا ظہیر بیگ ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ایرا ون کے ڈائرکٹر منتخب

ریاض ۔ کے این واصف 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے سابق صدر مرزا ظہیر بیگ ٹوسٹ ماسٹر انٹرنیشنل ڈیویژن A ڈسترکٹ 79 ایریا ون کے سال -24 2023 کے لئے ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کو یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم بھی سال 16-2015 میں اس عہدے کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

 

 

 

مرزا ظہیر بیگ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔ آپ ہیان ایک تعمیراتی کمپنی مین سینئر جیالوجسٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ آپ کو خلیجی ممالک میں کام کا طویل تجربہ ہے۔ ظہیر بیگ نے جیالوجی میں عثمانیہ سے گریجویشن اور علیگڈھ مسلم یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ آپ یہاں کے سماجی حلقوں کی ایک معروف شخصیت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button