جرائم و حادثات

حمل ساقط کرنے کیلئے 50 ہزار روپے، جنس معلوم کرنے کے لیے 20 ہزار۔ حیدرآباد میں ہاسپٹل پر دھاوے، نقلی لیڈی ڈاکٹر بھی گرفتار

حمل ساقط کرنے کیلئے 50 ہزار روپے، جنس معلوم کرنے کے لیے 20 ہزار ر۔ حیدرآباد میں ہاسپٹلس پر دھاوے، نقلی لیڈی ڈاکٹر بھی گرفتار

 

حیدرآباد: ایل بی نگر اسپیشل آپریشن ٹیم نے خفیہ آپریشنس انجام دیتے ہوئے نقلی لیڈی ڈاکٹر کا پردہ فاش کردیا ساتھ ہی غیر قانونی طور پر جنس (لڑکا یا لڑکی) معلوم کرنے کے ٹیسٹ کرنے والے ہیاگریوا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال (ونستھلی پورم) کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں۔

 

جمعہ کی رات کیے گئے دو خفیہ آپریشنس میں ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔حال ہی میں ناگول علاقے میں ایک نوجوان خاتون کا غیر قانونی اسقاطِ حمل (ابارشن) کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

 

تحقیقات کے دوران ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس نے معلوم کیا کہ یہ کام ویرا ریوتی (50 سال) نامی ایک نقلی خاتون ڈاکٹر نے کیا تھا جو ناگول کی جے پوری کالونی میں کیسری فرسٹ ایڈ کلینک چلا رہی تھی۔اس کے بعد انسپکٹر وینکٹیا کی ٹیم نے خفیہ آپریشن کیا۔

 

ایک حاملہ خاتون کانسٹیبل کو مریضہ بنا کر اور ایک دوسری خاتون کو معاون کے طور پر کلینک بھیجا گیا۔ انہوں نے ریوتی سے اسقاطِ حمل کروانے کی درخواست کی۔ریوتی نے اس کے لیے 50 ہزار روپے مانگے اور 10 ہزار روپے ایڈوانس وصول کر لیے

 

جس کے ساتھ ہی وہاں سادہ لباس میں موجود ملازمین پولیس نے اس نقلی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کلینک کے سامنے موجود ایک میڈیکل اسٹور چلانے والی فارماسسٹ وینکٹا لکشمی کو بھی گرفتار کیا جو ریوتی کی مدد کر رہی تھی۔

 

دونوں کو ناگول پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ریوتی ماضی میں اسپتالوں میں آیا کے طور پر کام کر چکی تھی اور اسی تجربے کی بنیاد پر غیر قانونی اسقاطِ حمل انجام دے رہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے

 

ونستھلی پورم کے ہیاگریوا اسپتال میں بھی خفیہ آپریشن انجام دیا۔ ایک خاتون کانسٹیبل نے حاملہ عورت بن کر جنس معلوم کرنے کے ٹیسٹ کے لیے ایک دلال سے رابطہ کیا جس نے اسے ہیاگریوا اسپتال پہنچایا۔اسپتال کے ریسپشنسٹ لوکیش نائک اور اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کورا راجونے

 

بتایا کہ اس ٹیسٹ پر 20 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ بعد میں 16 ہزار روپے پر معاملہ طے ہوا اور اسے توکو گوڑہ کے شری سائی دھنوش کلینک جانے کا مشورہ دیا گیا۔کلینک کے منتظم اور لیب ٹیکنیشن کوپّی شیٹی وجئے کمار جب ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہے تھے

 

تو پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں افراد کو گرفتار کر لیا اور انہیں ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button