نیشنل

سدارامیا کرناٹک کے چیف منسٹر ، ڈی کے شیوکمار ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے_ کانگریس کا باقاعدہ اعلان

نئی دہلی _ 18 مئی ( اردولیکس) کانگریس پارٹی نے کافی غور و خوص کے بعد جمعرات کو باقاعدہ طور پر سدارامیا کو کرناٹک کا چیف منسٹر بنانے کا اعلان کیا۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا کہ ڈی کے شیوکمار واحد ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے اور کرناٹک کانگریس کے سربراہ کے طور پر جاری رہیں گے۔

سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار 20 مئی کو دوپہر 12:30 بجے بلترتیب چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیں گے

واضح رہے کہ چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب میں کانگریس قیادت کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جہاں دو طاقتور امیدواروں میں چیف منسٹر کے نام کو قطعیت دینے میں 5 دن تک مشاورت کرنی پڑی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button