حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے عوام کے لیے ڈان سکول ملک پیٹ میں ایس آئی آرکیمپ۔جناب احمد بلعلہ نےافتتاح کیا- استفادہ کرنے کارپوریٹرسلام شاہد کی اپیل

حیدرآباد 27اپریل (راست )جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی مجلس حلقہ ملک پیٹ نے ملک پیٹ کے چھاونی ڈویژن میں ایس ائی ار کیمپ کا افتتاح انجام دیا انہوں نے حلقہ ملک پیٹ کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس آئی ار کے سلسلے میں میاپنگ میں حصہ لیں اور گھروں پر پہنچنے والے بی ایل اوز سے مکمل تعاون کریں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ایس آئی ار کے سلسلے میں منعقدہ عوامی رہنمائی کیمپ سے خطاب کرتے ہوۓ
انہوں نے خیالات کا اظہار کیا ڈائریکٹر ڈان ہائی اسکول جناب فضل الرحمن خرم نے خیر مقدم کیا اور عوام سے خواہش کی کہ وہ اس کیمپ سے بڑی تعداد میں استفادہ کریں جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ار کے سلسلے میں فی الوقت ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں میاپنگ کا کام انجام دیا جا رہا ہے میاپنگ ہونے کے بعد اس کا پرنٹ نکال کر ایس آئی آر کے کام کے لیے آنے والے عملے کو دیا جائے گا تو یہ کام اور آسان ہو سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کی یہ شکایت ہے کہ ان کے ووٹر آئی ڈی کارڈ یا پھر آدھا رکارڈ میں نام غلط ہیں تو اس سلسلے میں وہ کسی بھی بلدی دفتر سے فارم نمبر 8 حاصل کر کے خانہ پوری کے بعد داخل کر دیں انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ووٹ دینے کا بنیادی اور دستوری حق ہے اس کے لیے ہمارے نام انتخا بی فہرستوں میں شامل ہونا بیحد ضروری ہے اس کے لیے عوام میں شعور بیداری کی غرض سے یہ کام مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہر حلقے میں انجام دیا جا رہا ہے
عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان شعور بیداری کیمپ اور ایس آئی ار کیمپ سے بڑی تعداد میں نہ صرف استفادہ کریں بلکہ دوسروں کی بھی رہبری کریں جناب احمد بلعلہ نے ایس آئی ار کیمپ کے سلسلے میں عوامی دلچسپی لینے پر سابق کارپوریٹر جناب محمد عبدالسلام شاہد اور ڈائریکٹر ڈان ہائی اسکول جناب فضل الرحمن خرم کی دلچسپیوں کی ستائش کی جناب محمد عبدالسلام شاہد سابق کارپوریٹر چھاونی ڈویژن نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین ہر اسمبلی حلقے میں عوام کی رہنمائی کے لیے بڑے پیمانے پر ایس آئی ار کے کام انجام دے رہی ہے
اسی طرح اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے عوام کی سہولت کے لیے بھی ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں یہ کیمپ قائم کیا گیا ہے عوام سے خواہش ہے کہ وہ اس کیمپ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں نہ صرف خود استفادہ کریں بلکہ اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے دیگر عوام کی بھی رہنمائی کریں یہ کیمپ صبح 11 تا شام چار بجے کارکرد رہے گا اور اس کیمپ کا اختتام 29 اپریل کو عمل میں آئے گا۔



