نیشنل

ایران جنگ سے ہندوستانی معیشت ہل سکتی ہے — گیتا گوپی ناتھ کی وارننگ سے کھلبلی

ہندوستانی نژاد ماہرِ معاشیات گیتا گوپی ناتھ نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے اور یہ 1970 کی دہائی کے معاشی بحران سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔ گیتا گوپیناتھ اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے وابستہ ایک سینئر ماہرِ معیشت ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر بھی رہ چکی ہیں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ تنازعہ طویل عرصے تک جاری رہا تو ہندوستان کو خوراک، ایندھن اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اگر کشیدگی جلد کم ہو جائے تو اس کے فوری اثرات محدود رہنے کا امکان ہے۔

 

ان کے مطابق ہندوستان مالی سال کے دوران 6.5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے، لیکن چونکہ ملک تیل اور کھاد کے لیے بڑی حد تک مغربی ایشیا پر انحصار کرتا ہے، اس لیے سپلائی میں رکاوٹیں اور قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

 

گیتا گوپیناتھ نے مزید کہا کہ ایران تنازعہ کی  کے مطابق عالمی معیشت کی رفتار متاثر ہوگی۔ اگر جنگ جلد ختم ہو جائے تو عالمی ترقی میں صرف 0.3 فیصد کمی متوقع ہے، جبکہ اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہیں تو عالمی شرح نمو 2.5 فیصد تک محدود ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button