انٹر نیشنل

فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو ٹرمپ کی وارننگ

نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی دی ہے۔

 

ریپبلکنز جیوئش اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ دیا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردئیے جائیں گے۔

 

انھوں نے وارننگ دی کہ امریکہ میں احتجاجیوں نے کسی کے خون کا ایک قطرہ بہایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کے خلاف دنیا کے بیشتر ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button