مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین کا دورہ کورٹلہ -پروگرام کو کامیاب بنانے صدر مجلس کو محمد عبدالرفیع کی اپیل
مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین کا دورہ کورٹلہ
سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر کی تقسیمی تقریب میں شرکت متوقع
پروگرام کو کامیاب بنانے صدر مجلس کو محمد عبدالرفیع کی اپیل
کورٹلہ 4/نومبر (اعتماد نیوز) مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین کا دورہ کورٹلہ آج بروز جمعرات متوقع ہے جو شہر کورٹلہ میں بغرض دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلبہ میں تعلیمی امداد "سالار ملت ال ان ون ماڈل پیپر سیریز” کی تقسیمی تقریب میں شرکت کیلئے شہر کورٹلہ و مٹ پلی تشریف لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار محمد عبدالرفیع صدر مجلس کورٹلہ نے دفتر مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ پر منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ سرکاری مدارس میں زیر تعلیم اردو میڈیم کے دسویں جماعت سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں گذشتہ تین دہائیوں سے جماعت مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے سالار ملت علیہ الرحمۃ کی جانب سے سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے
جس سے طلبہ کو بڑا فائدہ حاصل ہورہاہے اور طلبہ کو اعلی کے اعلی نشانات کے حصول میں یہ تعلیمی امداد معاون ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجلسی رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین کے ہاتھوں تقسیم شدنی تعلیمی امداد کی اس تقریب کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور مجلسی رکن اسمبلی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے دن شہر کورٹلہ کے قلب میں واقع اے۔جئے۔ایم فنکشن ہال واقع نزد گڑھی برج بذریعہ ریالی پہنچیں گے جہاں شہر کورٹلہ کے مختلف سرکاری اردو میڈیم مدارس کے طلبہ میں وہ تعلیمی امداد کی تقسیم عمل میں لائیں گے
صدر مجلس کورٹلہ محمد عبدالرفیع نے شہریان کورٹلہ بالخصوص سرکاری مدارس کے دسویں جماعت اردو میڈیم سے وابستہ طلبہ اور اولیائےطلبہ، اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔ اس موقع پر صدر مجلس کورٹلہ محمد عبدالرفیع، معتمد مجلس کورٹلہ عبدالواجد، عبدالرحیم، محمد نظام الدین، محمد کلیم، مزمل راحیل یافعی شریک معتمدین، محمد مجاہد خان خازن، عبدالحفیظ قریشی یوتھ آئکون، محمد سلمان، شیخ حاجی، محمد معین، محمد سمیر، اور دیگر موجود تھے۔



