نیشنل

چنائی میں 22 مسلم قیدیوں کی رہائی کے لئے ہزاروں افراد کا احتجاج، 28 سال سے جیل میں ہیں کئی قیدی

چنئی، 18 نومبر (! اردو لیکس ڈیسک) تمل ناڈو کے شہر چنائی میں مسلم منیتھنیا مکل کچی (ایم ایم کے) کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں تقریباً 10 ہزار افراد نے شرکت کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کاٹ رہے 22 مسلم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام قبول کرنے والوں کے لئے 3.5 فیصد تحفظات بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان 22 قیدیوں میں 14 افراد 1998 کے کوئمبٹور سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں سزا یافتہ ہیں۔ یہ قیدی تقریباً 28 سال سے جیلوں میں بند ہیں۔

 

ایم ایم کے کے سربراہ ڈاکٹر ایم ایچ جوہرا اللہ نے کہا کہ ان قیدیوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیل میں گزار دیا ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابقہ رہائیوں کی طرز پر ان کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

 

تنظیم نے مسلم کنورٹس کے لیے 3.5 فیصد تحفظات کی بحالی کے سلسلے میں قانون میں ترمیم کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button