اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیرِ اہتمام تقریب – قومی یوم تعلیم و بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کا شاندار انعقاد

نارائن پیٹ: 18 نومبر (اردو لیکس) اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں قومی یوم تعلیم اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا
۔ تقریب کی صدارت اردو ٹیچرس فورم کے صدر جناب عبدالغفار نے کی۔اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی جناب حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری صاحب (سجادہ نشین درگاہ تقی بابا رحمتہ اللہ علیہ)، جناب ڈاکٹر گووند راجولو (ضلعی مہتمم تعلیمات – DEO نارائن پیٹ)، ڈاکٹر بشیر احمد صاحب (پروفیسر کالج آف ایجوکیشن، پالَمور یونیورسٹی)، جناب حافظ عبدالعزیز صاحب (ایچ او ڈی ذکری ہائی اسکول حیدرآباد) اور جناب وائی جناردھن ریڈی (صدر پی آر ٹی یو) شامل تھے۔ اس تقریب میں تعلیمی میدان میں نمایاں اور مخلصانہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس موقع پر انہیں ‘بیسٹ ٹیچر ایوارڈ’ سے سرفراز کیا گیا۔
ایوارڈ یافتہ اساتذہ میں محترمہ عرشیہ زینت (اسکول اسسٹنٹ فزیکلسائنس، ضلع پریشد ہائی اسکول کوسگی)، جناب محمد رشید (اسکول اسسٹنٹ ریاضی، مارکٹ لائن ہائی اسکول)،جناب محمد مظہر (سکنڈری گریڈ ٹیچر، مدرسہ تحتانیہ پدا جٹرم)،محترمہ تسلیم بیگم (سکنڈری گریڈ ٹیچر، مدرسہ تحتانیہ نسواں نارائن پیٹ)،
پروگرام کے دوران ان ہونہار طلباء کو بھی خصوصی طور پر تہنیت پیش کی گئی جنہوں نے حال ہی میں ایم بی بی ایس (MBBS) میں نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی طویل اور شاندار تدریسی خدمات انجام دے کر وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے معلم جناب محمد غوث کو بھی شال پوشی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



