نیشنل

برقعہ پوش مسلم خواتین پر ہولی کا رنگ پھینکنے کے ویڈیو وائرل۔جسٹس کاٹجو اور دہلی ویمنس کمیشن سربراہ کی ایسی حرکتوں پر برہمی

نئی دہلی:ہولی کے موقع پر بعض اشرار کی جانب سے برقعہ پوش خواتین پر رنگ ڈالنے اور انھیں دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔جسٹس کاٹجو سابق جج، سپریم کورٹ و سابق چیئرمین، پریس کونسل آف انڈیا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ ہولی منانے کا طریقہ ہے؟ایسے واقعات نے ہم سب کو رسوا کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس میں ایک لڑکا برقعہ پوش خاتون پر نشانہ سادھ کر رنگ کے پانی سے بھرا غبارہ پھینک رہا ہے۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیر پرسن سواتی مالیوال نے بھی ٹویٹر پیغام میں ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مسلم خواتین کو غبارے اور رنگوں سے گولی مارنے کے بعد زبردستی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہولی کا خوبصورت تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ایسی اوچھی حرکتوں کے لیے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button