نیشنل

کار اور ڈی سی ایم ویان میں بھیانک تصادم _شادی میں شرکت کے لئے جانے والے 6 افراد ہلاک_ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 14 اگست ( اردولیکس) مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی صبح تقریباً 5.30 بجے منجرسامبا-پٹودہ ہائی وے پر ایک کار اور ڈی سی ایم وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع حادثہ پر ہی دم توڑ دئے ۔ حادثے کی زد میں آکر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی انجام دیں۔ مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت ایک ہی خاندان سے ہوئی ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ جیواچی واڑی کے رہنے والے خاندان کے پانچ افراد ایک کار میں پونے میں ایک شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ ایک ڈی سی ایم ویان نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ دونوں گاڑیوں کو کرین کی مدد سے الگ کیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button