نیشنل

گائے چور کا شبہ۔ ہجوم نے 2 افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

نئی دہلی: گائے چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کا ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے وردھامان ضلع کے جمال پور میں پیش آیا۔

 

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے گاؤں میں مویشیوں کی چوری کے واقعات پیش آرہے تھے۔ گاؤشالہ سے گایوں کی چوری کی جا رہی تھی اس سلسلے میں پولیس میں شکایت کی گئی۔ اس دوران جمعہ کی رات مقامی افراد نے دو لوگوں کو پکڑ کر ان پر گائے چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بری طرح سے پیٹ دیا

 

جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق کل رات تقریبا ڈیڑھ بجے پانچ افراد گاؤں پہنچے اور وہ مبینہ طور پر ایک شخص کے مویشیوں کو باندھنے کے مقام کا دروازے کا تالا توڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مقامی افراد نے ان کا پیچھا کیا، تین افراد فرار ہو گئے جبکہ دو تالاب میں کود گئے تھے۔ انہیں تالاب سے نکال کر گائے چور کے شبہ میں شدید زدوکوب کو کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے

 

انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔اس واقعہ کے بعد گاؤں میں پولیس پکٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button