تلنگانہ

کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے بھی مقابلہ کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان _ جن چار اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ان کی تفصیلات

حیدرآباد _ چیف منسٹر و صدر بی آر ایس پارٹی چندرشیکھرراو  نے کہا کہ وہ اس مرتبہ دو اسمبلی حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی کے رکن اسمبلی نے انھیں ان کے حلقہ سے مقابلہ کرنے کی خواہش کی جس پر وہ اس حلقہ سے بھی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے جن چار اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ان میں نامپلی ، گوشہ محل ، نرساپور اور جنگاوں ہیں تین چار دن میں ان حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا

 

انھوں نے کہا کہ سکندرآباد کنٹونمنٹ کی سیٹ سائی انا کی بیٹی لاسیہ نندیتا کو الاٹ کی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر سات موجودہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا۔

 

چیف منسٹر نے آج دوپہر 115 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔۔تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے لیے بی آر ایس امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button