تلنگانہ

نظام آباد کورٹ سے 6 مسلم نوجوان باعزت بری، حافظ محمد لائق خان کی قانونی جدوجہد ہوئی کامیاب 

نظام آباد کورٹ سے 6 نوجوان باعزت بری، حافظ محمد لائق خان کی قانونی جدوجہد ہوئ کامیاب

نظام آباد 18/نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں ستمبر 2021 کے ایک مقدمہ میں چھ نوجوانوں کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ جنکم پیٹ درگاہ کے قریب پیش آئے ایک واقعہ کے سلسلے میں درج سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے والے تمام چھ نوجوانوں کو عدالت نے باعزت بری کردیا۔ اس موقع پر امارتِ ملتِ اسلامیہ کے نائب امیر حافظ لائق خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قانونی پیروی کرنے والے وکلاء اور تعاون کرنے والے عوامی نمائندوں سے اظہار تشکر کیا۔تفصیلات کے مطابق چھ نوجوانوں میں پانچ کا تعلق بھینسہ اور ایک کا تعلق جنکم پیٹ سے ہے۔ ان میں شیخ نعمان، محمد محسن، محمد نعمان، شعیب علی، محمد الیاس اور سید ننّو شامل ہیں

 

۔ حافظ لائق خان نے بتایا کہ اس مقدمہ کے سلسلے میں شیخ نعمان پر پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا اور وہ تقریباً 11 ماہ جیل میں رہے۔ انہوں نے اپنے والد محمود صاحب کی معطلی اور بعد ازاں انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا

 

۔ اس قانونی جدوجہد میں ایڈوکیٹ سید جنید علی، ممتاز ایڈوکیٹ راجندر ریڈی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا، جبکہ بودھن کے رکن اسمبلی شکیل عامر کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حافظ لائق خان نے نوجوانوں سے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے اور خواتین سے اپنی عزت و عفت کی حفاظت کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button