جرائم و حادثات
حیدرآباد میں پولیس انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایل رمیش نائک کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او نے ایک سرکاری کام انجام دینے کے عوض رشوت طلب کی تھی جس پر شکایت کنندہ اے سی بی حکام سے رجوع ہوا ۔ اس سلسلے میں اے سی بی
عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے جال میں پھنسایا۔



