اسپشل اسٹوری

مکہ مکرمہ کی پر نور راتیں۔ دلکش منظر، شہری حسن اور رونقیں نمایاں 

کے این واصف

مملکت میں گوکہ حوثی حملوں کی وجہ سے کسی حد تک حالات کشیدہ اور خوفزدہ ضرور ہیں مگر مہمانان رب العزت سے پر شہر مکہ کی رونقیں بدسطور قائم ہیں۔

 

آج بھی شہرِ مقدس مکہ مکرمہ کا شہری منظر رات کے وقت ایک منفرد رنگ اختیار کر لیتا ہے جہاں سڑکوں، عمارتوں اور عوامی مراکز کی روشنیاں آپس میں مل کر شہر کی خوبصورتی کو نکھارتی ہیں۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق رات کے وقت مکہ مکرمہ کی رونقوں کا اپنا ہی ایک خاص انداز ہے۔ زائرین مقدس شہر میں آمد و رفت جاری رکھتے ہیں جبکہ سڑکیں اور تمام سہولتیں 24 گھنٹے فعال رہتی ہیں۔مکہ میونسپلٹی نے مستقل بنیادوں پر شہر کو منور رکھنے کے لیے منظم اور جدید ترین انتظامات کیے ہیں۔

 

میونسپلٹی کی جانب سے شہر میں ایک لاکھ 45 ہزار لائٹنگ ٹاورز اور کھمبے نصب ہیں جبکہ مرکزی مقامات میں مزید پانچ ہزار ٹاورز اور پلرز کے ذریعے روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

میونسپلٹی کے مطابق شہری ماحول کو بہتر بنانے کے منصوبوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھ کی بحالی، پارکوں، چوراہوں اور تفریحی مقامات کی ترقی، شجر کاری، صفائی اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات شامل ہیں۔مکہ مکرمہ کے انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولتوں کی ترقی سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے

 

جس کا مقصد معیارزندگی بلند کرنا، خدمات کو بہتر بنانا اور شہروں کو عازمین اور عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے استقبال کے لیے مزید تیار کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button