ایجوکیشن

تلنگانہ میں ٹیچر اہلیت ٹیسٹ ٹیٹ کا نوٹفکیشن جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں ٹیچر اہلیت ٹیسٹ ٹیٹ کے انعقاد سے متعلق سرکاری نوٹیفکیشن ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات ڈاکٹر نوین نکولس نے جاری کردیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست بھر کے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

 

یہ امتحان مکمل طور پر آن لائن کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے طریقہ کار کے تحت منعقد ہوگا۔ درخواستیں 16 نومبر سے 10 دسمبر تک آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ امیدوار 28 دسمبر سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امتحانات 3 جنوری سے 15 جنوری 2027 تک آن لائن منعقد ہوں گے۔

 

امتحانات کے اوقات صبح 9 بجے سے 11:30 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر امتحان کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہوگا۔ نتائج فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔

 

ٹیٹ امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہوگا۔ پیپر-I: پہلی تا پانچویں جماعت کو پڑھانے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ہوگا۔ پیپر-II: چھٹی تا آٹھویں جماعت کو پڑھانے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ہوگا۔جو امیدوار دونوں جماعتوں کے گروپس (پہلی تا پانچویں اور چھٹی تا آٹھویں) کو پڑھانے کے خواہش مند ہیں وہ

 

دونوں پرچوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔جنرل اور بی سی زمرے کے امیدواروں کے لیے ایک پرچے کی فیس 750 روپے اور دونوں پرچوں کے لیے مجموعی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ایس سی، ایس ٹی اور معذور امیدواروں کے لیے ایک پرچے کی

 

فیس 700 روپے اور دونوں پرچوں کے لیے 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔محکمہ تعلیمات نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ مزید تفصیلات حاصل کریں۔

 

https://schooledu.telangana.gov.in

متعلقہ خبریں

Back to top button