تلنگانہ

مہیش بھگوت نے حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس افسر مہیش ایم بھگوت نے جمعہ 13 نومبر کو حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔

 

1995 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر مہیش بھگوت کو جمعرات 12 نومبر کو تلنگانہ میں 21 آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے تحت حیدرآباد کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔حیدرآباد پولیس کمشنر مقرر کیے جانے سے قبل وہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (قانون و نظم) کے عہدے پر فائز تھے۔

 

واضح رہے کہ سابق حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر جنرل آف تلنگانہ فائر، ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اینڈ سول ڈیفنس مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button