جنرل نیوز

حج 2023 کے خواہشمند عادل آباد ضلع کے عازمین کے لئے اہم اطلاع ۔

عادل آباد۔(اردو لیکس)عادل آباد ضلع حج سوسائٹی صدر محمد شاہد احمد توکل کی اطلاع کے بموجب حج 2023 کیلئےحج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 10/ فروری 2023 سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔اور اس کی آخری تاریخ 10/ مارچ 2023 متعین ہے۔محمد شاہد احمد توکل نے ضلع عادل آباد کے عازمین و عازمات حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فوٹوز،پاسپورٹ،آدھار کارڈ،بینک پاس بک،بلڈ گروپ،کوویڈ سر ٹیفکیٹ،کے ساتھ عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کے دفتر واقع دفتر اعتماد بھکتا پور سے رابطہ کرتے ہوئے حج 2023 کے فارم کی خانہ پری و آن لائن کروالیں،مزید تفصیلات کیلئے موبائل نمبر، 9394354477, 9849214764 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button