جرائم و حادثات
تہاڑ جیل کے جیلر دیپک شرما پستول کے ساتھ ڈانس کرنے پر ہوئے خدمات سے معطل

نئی دہلی _ دہلی کی تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ و جیلر دیپک شرما کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد معطل کر دیا گیا ہے جس میں وہ پستول ہاتھ میں لئے رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تہاڑ جیل میں کام کرنے والے دیپک شرما کو رقص کرتے اور بندوق لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ جمعرات کو گونڈا کے ایک بی جے پی کارپوریٹر کی شریک حیات کی سالگرہ کی تقریب میں پیش آیا۔ جس میں جیلر دیپک شرما کھل نائک گانے پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ رقص کررہے تھے
ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل نے شرما کو تحقیقات تک معطل کر دیا۔ دہلی پولیس نے ویڈیو یا اس کے وقت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔