شادی کی بارات میں پیسوں کی بربادی – دلہے کے گھر والوں نے ہوا میں اڑائے 20 لاکھ روپے
اتر پردیش کے سدھارت نگر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیسہ ہوا میں اڑانے کا واقعہ انٹرنیٹ پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ کئی وائرل ویڈیوز میں دلہا کی جانب سے آئے مہمانوں کو گھروں کی چھتوں اور یہاں تک کہ جے سی بی مشین پر چڑھ کر نوٹوں کے بنڈل ہوا میں اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، شادی کی یہ تقریب افضل اور ارمان کی تھی۔ مہمانوں نے دلہا کی بارات کے دوران خوشی کا انوکھا انداز اپنایا۔ کچھ مہمان قریبی گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ کچھ جے سی بی مشین پر کھڑے ہو گئے
۔ انہوں نے 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ ہوا میں اڑائے۔ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ روپے ہوں ہی ہوا میں اڑا دیئے ۔گاؤں کے لوگوں نے اڑتے ہوئے نوٹوں کو پکڑنے کے لیے دوڑ لگائی۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی رائے مختلف رہی۔ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ یہ رقم ضرورت مندوں میں بانٹی جا سکتی تھی، جبکہ کچھ نے مذاق میں انکم ٹیکس آفس کو کال کرنے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بھائی، یہ پیسہ غریبوں میں بانٹ دو۔ایک اور نے تبصرہ کیا کہ اتنے پیسوں میں چار غریب لڑکیوں کی شادی ہو سکتی تھی۔یہ واقعہ نہ صرف خوشی کے اظہار کا ایک منفرد انداز تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بھی بن گیا۔