نریندرمودی کا آج حیدرآباد میں روڈ شو اور جلسہ

حیدرآباد: نریندر مودی تیسری بار وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ حیدرآباد کے دورے کررہے ہیں۔شام کے وقت وزیراعظم کا بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پریڈ گراؤنڈس تک روڈ شو ہوگا
جس کے بعد وہ پریڈ گراؤنڈز میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔حالیہ دنوں چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی کامیابیوں کے تناظر میں وزیراعظم تلنگانہ کے پارٹی اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی ارکان سے خصوصی ملاقات کر کے آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر رہنمائی بھی کریں گے۔
سکیورٹی کے پیش نظر ایس پی جی نے پہلے ہی پریڈ گراؤنڈس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ شہر میں تقریباً 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بگم پیٹ ایئرپورٹ اور پریڈ گراؤنڈس کے اطراف نو فلائی زون نافذ کیا گیا ہے۔ پریڈ گراونڈس کے آس پاس ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی
ہیں اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی ہے۔




