جرائم و حادثات

فون زیادہ استعمال کرنے پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدراباد –  تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع کے اشواراؤپیٹ منڈل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں موبائل فون کے زیادہ استعمال پر والد کی معمولی سرزنش ایک نوجوان طالب علم کی جان لے گئی۔

 

حیدرآباد میں بی ٹیک دوسرے سال کا طالب علم پون کمار گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مسلسل موبائل فون استعمال کر رہا تھا جس پر اس کے والد نے اسے ڈانٹا اور سمجھانے کی کوشش کی۔

 

گھر والوں کے مطابق اس معمولی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر پون کمار نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی لی۔ حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام قرار دیں۔

 

اس افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button