ایجوکیشن

سی بی ایس ای کے 12 ویں جماعت کے نتائج جاری _ نتائج دیکھنے لنک پر کلک کریں

نئی دہلی _ 12 مئی ( اردولیکس ڈیسک) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن، CBSE نے بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ طلباءاپنے نتائج، بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ طلباءیہ نتائج results.nic.in پر بھی یہ نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

CBSE نے کہا کہ پاس ہونے کا مجموعی فیصد 87 اعشاریہ تین تین ہے۔

لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد 90 اعشاریہ چھ آٹھ ہے، انہوں نے لڑکوں سے 6 فیصد زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ان نتائج میں ترواننت پورم پہلے نمبر پر رہا۔ یہاں 99.91 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا۔ پریاگ راج 78.05 فیصد پاس فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button