کمسن محمد صداقت اللہ صدیقی کو حفظ قرآن کی سند

حیدرآباد 24 نومبر( اردو لیکس) جناب محمد سعادت اللہ کے فرزند حافظ محمد صداقت اللہ صدیقی کو تکمیل حفظ قرآن مجیدپر جامعہ نظامیہ کے سالانہ جلسے میں مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد نے تکمیل حفظ قرآن کی سند عطا کی اور اپنی دعاؤں سے نوازا
قبل ازیں مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی نے خلعت پہنائی اور مولانا مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی کے دست مبارک سے دستار باندھی گئی اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ’ ڈاکٹر پروفیسر عبدالمجید نظامی’ مولانا پروفیسر بدیع الدین صابری’ مولانا اصغر شرفی’ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سعید بن مخاشن
مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی کے علاوہ شیوخ جامعہ نظامیہ’ اساتذہ کرام’ الحاق مدارس کے ذمہ داران ‘فارغ علماء کرام اور ہندوستان بھر سے تشریف لائے ہوئے ممتاز علماء کرام اور اکابرین امت نے شرکت کی حافظ محمد صداقت اللہ صدیقی’ جناب محمد حمید اللہ صدیقی (حمید اینڈ کمپنی پرفیومرس ملے پلی-معظم جاہی مارکٹ) کے پوتے ہیں حافظ محمد صداقت اللہ صدیقی نے مدینہ قرآنک مشن ہائی اسکول مہدی پٹنم سے تیسواں پارہ اور پہلا پارہ حفظ کیا اور پھر مدرسۃ الحمومی لتحفیظ القرآن شاہی مسجد باغ عام سے حفظ مکمل کیا
وہ حیدرآباد انٹرنیشنل اسکول مہدی پٹنم میں اب آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم ہیں حفظ کی تکمیل پر حافظ محمد صداقت اللہ صدیقی اور ان کے والد محمد سعادت اللہ صدیقی اور جناب محمد حمید اللہ صدیقی کو ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے دلی
مبارکباد پیش کی اور حافظ محمد صداقت اللہ صدیقی کی درازی عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے



