جرائم و حادثات

ٹینکر الکٹرک ٹرانسفارمر سے ٹکرا کر شعلہ پوش۔ جگتیال ضلع میں حادثہ

حیدرآباد: ضلع جگتیال مٹ پلی منڈل وینکٹ راؤ پیٹ کے پاس ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ڈیزل ٹینکر الکٹرک ٹرانسفارمر سے ٹکرا کر الٹ گیا اور شعلہ پوش ہو گیا

 

جس کے ساتھ ہی آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ گھٹکیسر سے ضلع جگتیال ملا پور منڈل کے راگھو پیٹ کے ایک پٹرول پمپ کو ڈیزل منتقل کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

 

حادثہ کے ساتھ ہی علاقہ میں برقی سربراہی میں خلل پڑا اور مین روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ حادثہ کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button