انٹر نیشنل

طالبان نے سرکاری حکام کے اسمارٹ فونس کے استعمال پر لگادی پابندی

نئی دہلی ۔افغانستان میں طالبان حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے فون ضبط کرکے تباہ کئے جائیں گے اور شریعت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ طالبان نے سینکڑوں اسمارٹ فون ضبط کرکے عوامی طور پر تباہ بھی کر دیے ہیں۔

 

طالبان حکام کے مطابق حساس معلومات کے افشا ہونے، کام کاج متاثر ہونے اور اجلاسوں کی تفصیلات وقت سے پہلے منظر عام پر آنے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

سپریم لیڈر کے علاوہ تمام اعلیٰ حکام اور جنرل اسٹاف پر یہ پابندی نافذ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button