ایجوکیشن
نیٹ یو جی امتحان لکھنے والے طلباء کو تلنگانہ میں آرٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں نیٹ یو جی امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر** کی سہولت فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ 21 جون کو نیٹ کا دوبارہ امتحان منعقد کیا جا رہا
ہے۔ حکومت کے مطابق طلبہ اپنے ہال ٹکٹ دکھا کر آر ٹی سی بسوں میں بغیر کسی کرایہ کے سفر کر سکیں گے۔قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل آندھرا پردیش حکومت بھی نیٹ امتحان میں شریک طلبہ کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت
سفری سہولت کا اعلان کر چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو امتحانی مراکز تک آسان اور بروقت رسائی فراہم کرنا ہے۔



