جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بے قابو کار کر ٹکر۔ ایک ہلاک

حیدرآباد۔ شہر میں آج صبح دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ۔ مادھا پور علاقے میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک کار نے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے دودھ فروش کو ٹکر دے دی جو آٹو ٹرالی میں دودھ فروخت کررہا تھا اس حادثہ میں دودھ فروش کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

 

جبکہ ایک اور شخص بھی حادثہ میں زخمی ہوگیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ کار ڈرائیور حالت نشہ میں تھا۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مرنے والے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا اور زخمی ہاسپٹل میں زیر علاج بتایا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button