نیشنل

جیل میں قتل ۔تہاڑ جیل کے 8 ملازمین معطل

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے محکمہ محابس نے تہاڑ جیل کے عملہ کے 8 افراد کو معطل کردیا ہے۔ یہ کارروائی جیل میں قید جرائم پیشہ سرغنہ ٹلو تاجپوریہ کے قتل کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ تاجپوریہ کو جو روہنی عدالت میں گولی چلائے جانے کے کیس میں ملوث تھا حریف گوگی گروپ کے چار اَرکان کے ہاتھوں کچھ دن پہلے مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا تھا۔جیل کے ایک سینئر عیدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی محکمہ کی طرف سے تحقیقات کی گئی اور تہاڑ جیل کے عملہ کے اَرکان کی طرف سے خامیاں پائی گئیں جس پر یہ کاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button