جرائم و حادثات

سونا اور نقد رقم کے ساتھ ایک کلو ٹماٹر بھی چوری _ تلنگانہ کے بودھن میں عجیب و غریب چوری

نظام آباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن ٹاون میں ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ جہاں چوروں نے گھر کی الماری میں رکھے 12 تولے سونا ، ایک لاکھ 28 ہزار روپے نقد رقم کے ساتھ فریج میں رکھے ایک کلو ٹماٹر بھی چوری کرلئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بودھن میں پیر کی رات دیر گے گوڈس کالونی میں رہنے والے بلدیہ کے ملازم محمد رفیع اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے گھر والوں کے ساتھ سدی پیٹ گئے تھے مقفل مکان کو دیکھ کر سارقوں نے مکان کا قفل توڑ کر نے اندر داخل ہوئے اور  الماری سے 12 تولہ زیورات اور ایک لاکھ 28 ہزار روپے نقد رقم اور فریج میں رکھے ایک کلو ٹماٹر بھی  سرقہ کر لیا۔

 

جب رفیع منگل کی صبح بودھن واپس آئے تو ان کے مکان کا قفل توٹا ہوا تھا اور اندر جا کر دیکھنے پر پتہ چلا کہ الماری کا سامان بکھرا ہوا ہے۔جس پر انہوں نے اس کی اطاع  پولیس کو دی۔ پولیس جاے واردات پر پنچکر مکمل تلاشی لی اور چوری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button