تلنگانہ

کنویں میں گرنے والی 80 سالہ خاتون کو بچا لیا گیا_ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں واقعہ

کریم نگر _ 21 فروری ( اردولیکس) نیند کی حالت میں اتفاقی طور پر پر کنویں میں گرنے والی 80 سالہ معمر خاتون کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر  کے ماناکنڈور گاوں میں پیش آیا۔ ماناکنڈور کے محلہ سنجیونگر کی رہنے والی مادھواماں اتفاقی طورپر منگل کی  صبح اپنے ہی  مکان میں واقع کنویں میں گرگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے مقامی سرپنچ کو اس کی اطلاع دی اور سرپنچ نے فائرانجن کے عملہ کو طلب کرتے ہوئے کنویں سے خاتون کو رسیوں کی مد د سے محفوظ طورپر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button