تلنگانہ

برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے والے سب انسپکٹر انیل کی معطلی کے خلاف 13 مئی کو وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا جگتیال بند

جگتیال _ 12 مئی ( اردولیکس) برقعہ پوش نوجوان لڑکی پر طمانچہ رسید کرنے والے سب انسپکٹر انیل کی معطلی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے 13 مئی ہفتہ کو جگتیال بند منانے کا اعلان کیا ہے زعفرانی تنظیموں نے جگتیال بند کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آر ٹی بس میں پیش آئے ایک واقعہ کے بعد ایک طبقہ کے دباؤ میں آکر سب انسپکٹر انیل کو معطل کردیا۔ انہوں نے سب انسپکٹر کی معطلی کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو کریم نگر بس اسٹیشن میں سیٹ کے مسئلہ پر ہوئے معمولی جھگڑے کےبعد جگتیال رورل پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر انیل نے جگتیال شہر میں بس پہنچنے کے بعد ان کی بیوی سندھیا کی شکایت پر برقعہ پوش لڑکی شیخ فرح کو طمانچہ رسید کردیا تھا اور ان کی والدہ سے بدتمیزی کی تھی

اس واقعہ کے بعد جگتیال ضلع کے مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا اور مجلسی قیادت کے شدید دباؤ کے بعد پولیس نے تادیبی کارروائی کے تحت خاطی سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button