جرائم و حادثات

حیدرآباد: حملہ میں شدید زخمی مرتضیٰ پہلوان کی دوران علاج  موت 

حیدرآباد، 23 نومبر (اردو لیکس): حیدراباد شہر کے مضافاتی علاقے حمایت ساگر روڈ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے  مرتضیٰ پہلوان کی دوران علاج موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے متعلق  پہلے ہی ان کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

 

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مرتضیٰ پہلوان اپنی اراضی پر 2 تا 3 افراد کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران 8 تا 10 افراد پر مشتمل گروہ نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر جرمنٹن ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل کیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حملے کے اسباب اور ملزمین کی شناخت کے بارے میں فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس حملہ آوروں کا پتہ لگانے اور واقعہ کے پس پردہ محرکات کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

اسی دوران مرتضیٰ پہلوان کی موت کے بعد بہادرپورہ کے رکن اسمبلی و انچارج راجندر نگر محمد مبین جرمنٹن ہاسپٹل پہنچے اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے مرتضیٰ پہلوان کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی اور مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی ہدایت پر محمد مبین اطلاع ملتے ہی ہاسپٹل پہنچے۔ مرتضیٰ پہلوان حمایت ساگر روڈ کے قریب 8 تا 10 افراد پر مشتمل گروہ کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے جرمنٹن ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔

 

محمد مبین نے ہاسپٹل میں موجود افراد سے ملاقات کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button