جرائم و حادثات
حیدرآباد میں روڈی شیٹر مرتضیٰ پہلوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد: حمایت ساگر روڈ کے قریب پیر 23 نومبر کو ہسٹری شیٹر مرتضیٰ پہلوان پر 8 تا 10 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے قاتلانہ حملہ کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مرتضیٰ پہلوان اپنی اراضی پر 2 تا 3 دیگر افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔
اس حملے میں مرتضیٰ پہلوان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جرمن ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں آئی سی یو میں شریک کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ مرتضی پہلوان کی موت ہوگی تاہم خبر لکھنے تک پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
راجندر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




