جرائم و حادثات

اوٹکور پولیس نے غیر قانونی پی ڈی ایس چاول ضبط کرلیا

اوٹکور : 11 ڈسمبر (اردو لیکس) اوٹکور مستقر میں آج پولیس نے ایک پی ڈی ایس چاول کی گاڑی کو پکڑلیا۔اوٹکور ایس آٸی اے۔راملو نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مستقر کے محمد نذیر و دیگر افراد نے پی ڈی ایس چاول کی ایک گاڑی جو غیر قانونی طور پر کسی گاٶں منتقلی کرنے پر گاڑی کو ضبط کرلیا۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں موجود جملہ 34 پیکٹس ہیں جس میں 11 کنٹل 99 کلو چاول موجود تھا۔اس کی اطلاع ملنے پر اوٹکور کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے دھاوا کرتے ہوٸے گاڑی کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔بعد ازیں ڈی ٹی پنچنامہ کرتے ہوٸے محمد نذیر کے خلاف ایک کیس درج کرتے ہوٸے گاڑی کو ضبط کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button